جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین کی آزادی کی مخالفین خائنوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے:الزھار

بدھ 9-اگست-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت صرف ان ممالک، اقوام اور قوتوں سے دوستانہ مراسم رکھے گی جو فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی کے دشمنوں اور خائنوں سے حماس کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ایسے عناصر سے کوئی تعلق استوار کیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر محمود الزھار نے ان خیالات کا اظہار وسطی غزہ کی پٹی میں النصیرات پناہ گزین کیمپ میں شہید مازن فقہا پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں حماس کے سرکردہ رہ نما، کارکنا اور علاقے کی اہم شخصیات موجود تھیں۔

ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کی عظمت اور اس کی بہتر صلاحیت اور ناکہ بندی کےباوجود تقویت پکڑنے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس شہید مازن فقہاء کے نقش قد پر چلنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ جو فلسطین میں صحیح راستے پر چلنے کا خواہاں ہے اسے چاہیے کہ وہ بندوق تھام لے اور قابض ظالم صہیونی دشمن کے خلاف میدان جہاد میں نکل کھڑا ہو۔

فلسطینی اسیران کے نام اپنے پیغام میں ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھانے والے فلسطینی جلد آزادی کی نعمت سے بہرہ مندہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی