جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ :مزاحمتی مراکز پر اسرائیلی میزائل حملے، تین فلسطینی زخمی

بدھ 9-اگست-2017

منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیکیورٹی مراکز پر میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ جنگی طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سےکم تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں ایمرجنسی سروسز کے انچارج ایمن السحبانی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں سیکیورٹی کمپاؤنڈز کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ بمباری سے ایک شہری کے سرمیں زخم آئے ہیں جس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر بمباری وہاں سےجنوبی اسرائیل میں عسقلان کے مقام پر داغے گئے راکٹ کے جواب میں کی گئی۔ یہ راکٹ غزہ سے داغا گیا تھا جو عسقلان کے مقام پر گرا ہے تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں دو میزائل گرائے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 

 

 

مختصر لنک:

کاپی