جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

بدھ 9-اگست-2017

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری دل میں تکلیف کے بعد اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امور اسیران کا کہنا ہے کہ اسیر داؤد طلعت الخطیب کو عارضہ قلب کے باعث مقبوضہ بیت المقدس میں قائم سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسیر داؤد طلعت کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ وہ اس وقت ریمون جیل میں 18 سال قید کی سزا کے تحت پابند سلاسل ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی