چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین میں انٹرنیٹ بدترین سائبر حملے کی زد میں

اتوار 6-اگست-2017

فلسطین میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا ہے گذشتہ دو روز کے دوران ہیکروں کی جانب سے 2012ء کے بعد بدترین سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس بری طرح متاثر ہے۔

فلسطینی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سائبرحملے میں ملک میں انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں کے ڈیٹا کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ کی سروس بری طرح متاثر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبرحملے سے نمٹنے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین پر مشتمل کرائسز سیل قائم کردیاگیا ہے جو جلد ازجلد انٹرنیٹ کی متاثرہ سروس کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔

بیان میں مزید کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کے تعطل کے باعث کروڑوں ای میل نہیں کی جاسکیں۔ گذشتہ دو روز سے انٹرنیٹ صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

ادھر پاکستان میں بھی کل ہفتے کو انٹرنیٹ کی سروس جزوی طور پر متاثر رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی