چهارشنبه 30/آوریل/2025

تین فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے

ہفتہ 5-اگست-2017

اسرائیلی فوج نے قبضے میں رکھے تین فلسطینی شہداء کےجسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے ہیں جس کے بعد انہیں آج سپرد خاک کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دو شہداء  عبداللہ طقاطقہ اور محمد تنوح کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے جب کہ ایک اسیر رات الحرباوی الخلیل شہر کے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق ہلال احمر فلسطین کے رضا کاروں نے شہید رافت الحرباوی کا جسد خاکی اسرائیلی فوج کے رابطہ مرکز سے وصول کیا  جس کے بعد اسے ایک نجی فلسطینی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شہید کا جسد خاکی ملنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد اس کے گھر پرجمع ہوگئی۔ انہوں نے شہید کے حق اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

شہید الحرباوی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شہید کو آج ہفتے کی شام مسجد الحسین کے قریب شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائےگا۔

خیال رہے کہ الحرباوی گذشتہ ماہ کے وسط میں بیت عینون چوک کے قریب اس وقت جام شہادت نوش کرگئے تھے جب اسرائیلی فوج نے ان پر اندھا دھند گولیاں چلائی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ الحرباوی نے اپنی گاڑی فوجیوں پر چڑھانے کی کوشش کی تھی جس پراسے گولیاں ماری گئیں۔

بیت لحم کے دو شہداء کے جسد خاکی مشرقی مزموریہ چیک پوسٹ سے ان کے ورثاء کے حوالے کیےگئے۔

شہدا کے دیدار کے لیے شہریوں کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔ بعد ازاں دونوں شہداء کے جسد خاکی کو ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں آج آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

چوبیس سالہ شہید عبداللہ علی طقاطقہ کا تعلق جنوبی بیت لحم سے ہے۔ اسے اسرائیلی فوج نے 28 جولائی کو عتصیون یہودی کالونی کے مرکزی چوک میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ جب کہ 26 سالہ محمد حسین تنوح کو مشرقی بیت لحم میں تقوع کے مقام پر 20 جولائی کو شہید کیا گیا۔ ان تینوں شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے لیے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی