چهارشنبه 30/آوریل/2025

پودینہ اعصابی تناؤ اور ڈی پریشن سے بچاؤ کا ذریعہ

جمعرات 3-اگست-2017

قطر کے ایک طبی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک تحقیق میں پتایا گیا ہے کہ پودینہ جسم کے اعصاب کے لیے غیرمعمولی حد تک مفید ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطر میں صحت کے نگراں ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےپودینہ اعصاب کو سکون دینے کے ساتھ ڈی پریشن کو بھی کم کرتا ہے۔

’آج کی سبزی‘  کے عنوان سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پودینہ ڈی پریشن کو کم اور اعصابی تناؤ سے بچاتا ہے۔

اس کے علاوہ پودینے سے ذہنی تھکاوٹ اور معدے کی جلن کم ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پودینہ کھانے سے قبل اس کے تازہ پتوں کو اچھی طرح پانی سے دھولیا  جائے۔ اس کے علاوہ کھانے کی پلیٹوں میں کھانے کے ساتھ بھی اسے کھایا جاسکتا ہے۔ نیز پودینے کی چائے بھی مفید ہے۔

مختصر لنک:

کاپی