چهارشنبه 30/آوریل/2025

تین فلسطینی نوجوان اپنی گاڑی چھوڑ کراسرائیلی پولیس سے فرار

جمعرات 3-اگست-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے قلندیہ میں ایک چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی پولیس کی جانب سےرکنے کے اشارے پر تین فلسطینی نوجوان اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے بتایا کہ قلندیا چیک پوسٹ کے داخلی راستے سے ایک کار میں سوار تین نوجوان جا رہے تھے۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں گاڑی روکنے کا اشارہ کیا۔ اسرائیلی بارڈر پولیس نے گاڑی کی طرف بڑھ کر اس میں موجود افراد کی شناخت کی کوشش کی تو وہ کار میں موجود تینوں نوجوان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے فلسطینی لڑکے مزاحمت کار معلوم ہوتے ہیں۔ غالب امکان ہے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کو اپنی گاڑی تلے روندنے کے منصوبہ بندی کررہے تھے۔ اس سے قبل کہ پولیس انہیں پکڑتی وہ تینوں فرار ہوگئے۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی