فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل شہر سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی کے چاقو سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں تل ابیب میں ایک یہودی آباد کار شدید زخمی ہو گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان نے تل ابیب میں واقع ’یوینہ‘ یہودی کالونی میں ایک یہودی آباد کو چاقو سے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس نے حملہ آور کو حراست میں کراس سےتفتیش شروع کر دی ہے۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2015ء کے بعد فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاروں کے خلاف انفرادی نوعیت کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کارروائیوں میں چاقو سے حملے بھی شامل ہیں۔