جمعه 15/نوامبر/2024

حماس رہنما کی انتظامی حراست میں چوتھی بار توسیع

بدھ 2-اگست-2017

اسرائیلی عدالت نے نابلس شہر سے تعلق رکھنے والے حماس رہنما عدنان عصفور کی غیر قانونی انتظامی حراست میں ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے اسے چار ماہ کے لئے بڑھا دیا ہے۔

عدنان عصفور کی اس سزا میں مسلسل چوتھی بار توسیع کی گئی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے عدنان کو ماہ اپریل میں گرفتار کیا تھا۔ وہ اس سے قبل اسرائیلی جیلوں میں 11 سال سے زائد کا عرصہ گزار چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی