ایک تحقیق کے مطابق انگور میں پایا جانے والا ایک کمپائونڈ دانتوں کو مضبوط بنانے اور دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے میں معاون ثابت ہوا ہے۔
جرنل برائے ڈینٹل ریسرچ کے محققین کا دعویٰ ہے کہ اس تحقیق کی بدولت لوگوں کے دانتوں کے گرنے کی تعداد میں کمی واقع ہو گی اور اس سے دانتوں کی ‘فلنگ’ کے عمل کو بھی مضبوطی ملے گی جس سے وہ زیادہ دیر پا ثابت ہوگی۔
انگور کے دانوں کا عرق اس سے پہلے بھی دل کی صحت کے لئے فائدہ اور گردش خون کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوچکا ہے مگر اب اس نئی تحقیق کے نتیجے میں اب کم زور دانتوں والے حضرات کو بھی فائدہ پہنچے گا۔