چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس: فلسطینی نوجوان تشدد کے بعد اسرائیلی پولیس کی زیر حراست’

بدھ 2-اگست-2017

اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ کے احاطے کے اندر ایک فلسطینی نوجوان پر تشدد کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔

محمد ابو صبیح کے نام سے شناخت ہونے والے اس فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے مسجد اقصیٰ میں تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گرفتار کر لیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق ابو صبیح کو مسجد کے قریب موجود ایک فوجی ناکے سے گرفتار کیا گیا اور بیت المقدس کے مرکزی تھانے میں منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے اور پھر حراست میں لینے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

مختصر لنک:

کاپی