جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے 18 فلسطینیوں کی حراست میں توسیع

منگل 1-اگست-2017

اسرائیل کی ایک نام نہاد مجسٹریٹ عدالت نے 18 فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری عدالتی کارروائی کے طورپر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز بیت المقدس میں اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے زیرحراست فلسطینیوں محمد خالد مغربي، أسعد أبو الهوى، علي أبو جمعة، أحمد أبو جمعة، مجد صياد، محمد عرفات أبو سبيتان، فراس إبراهيم الطويل، مهند أبو جمعة، أمير كراوي، محمد أبو سبيتان، أحمد زعتري، أمير ماهر أبو جمعة، محمد أبو الهوى، فارس أبو غنام، محمد عبد الله مغربي، إبراهيم أبو سبيتان، حمزة خويص اور أحمد مروان أبو جمعة کو جوڈیشل ریمانڈ پر حکام کے حوالے کر دیا۔

خیال رہے کہ کل سوموار کو اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف شہروں اور بیت المقدس میں سرچ آپریشن کے دوران کم سے کم 30 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ حراست میں لیے گئے زیادہ تر شہریوں کا تعلق بیت المقدس کی الطور کالونی سے بتایا جاتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی