فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد میں ملوث اسرائیلی فوج اور پولیس کے ساتھ ساتھ نجی کمپنیوں کے سیکیورٹی گارڈ ز بھی پیش پیش ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ بدھ کو مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے مثلث میں اسرائیلی ریلوے لائن کے ایک سیکیورٹی گارڈ نے 14 سالہ فلسطینی بچے محمد القطاوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق القطاوی گذشتہ بدھ کو اپنی چچی اور کزنوں کے ہمراہ بیت المقدس روانہ ہوئے۔ ابھی وہ یافا کی سڑک پر چل رہے تھے کہ اس دوران اس کی چچی ایک ایچی اور بچے کے ساتھ ایک دکان میں داخل ہوئی جب کہ قطاوی اپنے پندرہ سالہ کزن کے ہمراہ باہر سڑک پر کھڑے رہے۔
عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق اچانک ان کے سامنے ایک شخص سیاہ رنگ کے کپڑوں نمودار ہوا۔ اس شخص نے جو اسرائیلی ریلوے کا سیکیورٹی گارڈ تھا نے القطاوی کو طمانچے مارنے شروع کردیے۔ حتیٰ کہ بچے کے کپڑے تک پھٹ گئے۔
القطاوی خوف کے باعث وہاں سے بھاگا مگر لوگوں نے اسے ایک تخریب کار قرار دے کر چیخنا شروع کردیا اور اس کا تعاقب کرنے لگے۔ راہ گیروں نے مل کر القطوی کو روکا اور مزید تشدد کا نشانہ بنایا۔
القطاوی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی گارڈ نے اسے گردن اور بازوں سے پکڑ کر زمین پر پٹخا۔ القطاوی اور اس کے چچا زاد نے بتایا کہ اسرائیلی سیکیورٹی گارڈ نے پستول اس کی گردن پر رکھا۔ جب اسرائیلی گارڈ نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا تو اس نے اپنی چچی جو ایک ڈاکٹر بھی ہیں کو آواز دی مگر ان کے آنے تک اسرائیلی گارڈ نے اسے مزید تشدد کا نشانہ بنایا۔