شنبه 16/نوامبر/2024

الاقصیٰ کشیدگی، دو ہفتوں میں کوریج کے دوران 30 صحافی زخمی

اتوار 30-جولائی-2017

فلسطین مرکزی پریس کلب نے اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطین پریس کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 14 جولائی کے بعد مسجد اقصیٰ میں جاری پرتشدد جھڑپوں میں 30 فلسطینی صحافی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ زخمی ہونے والے صحافیوں میں بعض غیرملکی خبر رساں اداروں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض صحافی غرب اردن میں اسرائیلی دہشت گردی کی مخالفت اور مسجد اقصیٰ کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلیوں کے دوران زخمی ہوئے۔

فلسطین پریس کلب نے رام اللہ میں پال میڈیا کے دفتر پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پال میڈٰیا المیادین، رشیا ٹوڈے، المنار، بی بی سی اور دیگر خبر رساں اداروں کو تکنیکی اورفنی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے پال میڈیا کمپنی کے دفتر پر دھاوا فلسطینی ذرائع ابلاغ پر حملہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی