شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی سفیر کی اردن واپسی قاتل کے ٹرائل سے مشروط

ہفتہ 29-جولائی-2017

اردن کی حکومت کے ایک با خبر ذریعے نے بتایا ہے کہ عمان نے اسرائیل پر واضح کیا ہے کہ جب تک دو اردنیوں کے قاتل اسرائیلی سیکیورٹی اہلکا کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جاتا اس وقت اسرائیلی سفیرہ کو عمان میں واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم اسرائیلی سفارت خانے میں ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے دو اردنی شہری قتل کردیے تھے جس کے بعد دونوں ملکوں کےدرمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ کشیدگی کے بعد اسرائیل نے عمان سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمان حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ حکومت نے تل ابیب کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ اردنی شہریوں کے قتل میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دو بے گناہ شہریوں کے قتل کا مقدمہ چلائے۔ جب تک قاتل کا ٹرائل شروع نہیں کیا جاتا اس وقت تک اسرائیل کی خاتون سفیرہ کو عمان میں واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جمعرات کو ایک بیان میں اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ قاتل اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی تل ابیب کی ذمہ داری ہے تاہم اسرائیل اپنے سیکیورٹی اہلکار کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے انکاری ہے۔ تل ابیب واپسی پر اسرائیلی وزیراعظم نے قاتل سیکیورٹی اہلکار کو شاباش دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی