جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا رام اللہ میں میڈیا کمپنی کے ہیڈ کواٹر پر دھاوا

ہفتہ 29-جولائی-2017

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک مقامی میڈیا کمپنی کے ہید کواٹر پردھاوا بولا اور دفتر میں موجود عملے کو زدو کوب کے بعد قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے شاہراہ ارسال کے مقام پر قائم میڈیا کمپنی ’پال میڈیا‘ کے ہیڈ کواٹر پردھاوا بولا۔ قابض فوج نے کارروائی سے قبل کمپنی کے صدر دفتر اور ایک تجارتی مرکز کا گھیراؤ کیا۔

پال میڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے دفتر میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور دفتر کا قیمتی سامان قبضے میں لے لیا۔

خیالرہے کہ پال میڈیا کمپنی متعدد مقامی اور غیرملکی ابلاغی اداروں بالخصوص القدس ٹی وی چینل، المیادین، بی بی سی اور فرانس 24  کو تکنیکی معاونت فراہم کرتی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کے گھروں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی