چهارشنبه 30/آوریل/2025

جمعہ 14 جولائی کے بعد15 فلسطینی شہید،1400 زخمی

ہفتہ 29-جولائی-2017

قابض صہیونی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں 14 جولائی کو دہشت گردی کی ایک کارروائی کے بعد  دو ہفتوں کےدوران 15 فلسطینی شہید اور 1400 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

شہداء اور زخمیوں کا تعلق غزہ کی پٹی، غرب اردن، شمالی فلسطین اور بیت المقدس سے ہے۔

فلسطین میں سرکاری سطح ر جاری کردہ رپورٹس میں  بتایا گیا ہے کہ گذشت دو ہفتوں کے دوران کم سے کم 15 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ شہداء میں محمد احمد جبارین، محمد حامد عبداللطیف جبارین، محمد احمد مفضل جبارین، براء اسماعیل حمامدہ، عمار خلیل الطیراوی، رافت نظمی الحرباوی، محمد حسین احمد تنوح، محمد محمود شرف، محمد حسن ابو غنام، محمد خلف محمود لافی، عدی عزیز خلیلی نواجعہ، یوسف عباس کاشور، محمد کنعان، عبداللہ علی طقاطقہ اور عبدالرحمان ابو ھمیسہ کے ناموں سے شناخت کی گئی ہے۔

گذشتہ دو ہفتوں کے دوران 15 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اکتوبر 2015ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کے شہداء کی تعداد 345  ہوگئی ہے۔ ان میں 18 سال کی عمر کے 83 بچے اور 32 خواتین شامل ہیں۔ رواں سال کے دوران شہداء انتفاضہ کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔

شہداء انتفاضہ میں القدس اور اس کے مضافات میں شہداء کی تعداد 70، اندرون فلسطین کے شہداء کی تعداد 10، غز کے شہداء کی تعداد 50 اور غرب اردن  کے شہدء کی تعداد 211 ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی