شنبه 16/نوامبر/2024

گرمیوں میں آنکھوں کا تحفظ کیسے کریں؟

جمعہ 28-جولائی-2017

ایک جرمن ماہر صحت نے کہا ہے کہ موسم گرما کے دوران آنکھوں کو نقصان پہنچانے والے عوامل بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے گرمیوں میں آنکھوں کے تحفظ کے لیے متعدد تجاویز پیش کی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جرمن ماہر امراض چشم پروفیسر تھامس راینھارڈ نے کہا کہ موسم گرما کے دوران اگر آپ ساحل سمندر پر ہیں تو ریت آپ کی انکھوں کو متاثر کرے گی۔ سورج کی تیزی روشنی سمندری پانی سے منعکس ہوکر آپ کی آنکھوں کو تکلیف پہنچا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سورج کی روشنی سے سمندری پانی سے پیدا ہونے والی نارنجی شعاعیں بھی آنکھوں کے بالائی حصے کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ڈاکٹر تھامس راینھارڈ کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے ایام میں دھوپ کے چشمیں ضرور استعمال کریں۔ چشموں کی خریداری کے وقت کسی ایسے ماڈل کو پسند کریں جو زیادہ سے زیادہ آنکھوں کو ڈھانپ سکے۔ اس مقصد کے لیے اسپورٹ چشمے زیادہ مناسب ہیں۔

ڈاکٹر تھامس کا کہنا ہے کہ نہاتے ہوئے آپ کے حمام میں موجود گرم کلورین گیس بھی آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ نہاتے ہوئے کلورین گیس کے جراثیم آپ کی آنکھوں میں جاسکتے ہیں۔ اس لیے نہاتے ہوئے بھی عینکیں لگائے رکھنے کو ترجیح دیں۔

پروفیسر تھامس کا کہنا ہے کہ اگرآنکھیں سرخ ہوجائیں اور ان میں جلن پیدا ہویا آنکھوں سے پانی آنے لگے تو اسے خشک کرنے کے لیے مرہم کا استعمال کریں۔ آنکھوں کے لیے مرہم کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔ آنکھوں میں سوزش یا کسی بھی قسم کی تکلیف کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ کسی بڑے خطرے سے قبل اس کا  تدارک کیا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی