فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں تین روز قبل حزما کےمقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جمعرات کی شام دم توڑ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ محمد فتحی کنعان تین روز قبل بیت المقدس میں حزما کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا جسے بیت المقدس منتقل کردیا گیا۔زخمی فلسطینی نوجوان کو میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جمعرات کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کنعان کے سر میں گولی لگی تھی جس کے نتیجے میں اس کا دماغ بھی متاثر ہوا تھا۔ ڈاکٹروں نے اس کی زندگی بچانے کی حت الامکان کوشش کی مگر وہ جاں بر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔