جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے دو فلسطینی اسیرات کی مدت حراست میں توسیع

جمعہ 28-جولائی-2017

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عدالت نے زیر حراست دو فلسطینی خواتین کی مدت حراست میں آٹھ دن کی توسیع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ کی رہائشی روان عمبر اور الخلیل شہر کی صابرین ابو شرار کی مدت حراست میں آٹھ روز کی توسیع کی ہے۔

خیال رہے کہ دونوں فلسطینی خاتون عمبر کواسرائیلی فوج نے 23 جولائی کو جب کہ ابو شرار کو 26 کو حراست میں لیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی