چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے غرب اردن میں 2400 رہائشی یونٹس کی منظوری دے دی

جمعرات 27-جولائی-2017

امریکا کی نئی حکومت کی شہہ پر فلسطین میں صہیونی ریاست کی جانب سے یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں مزید 2400 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘کی رپورٹ میں صہیونی وزیر برائے ہاؤسنگ کی اجازت سے  ہاؤسنگ و پلاننگ کمیٹی نے غرب اردن میں مزید اڑھائی ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ ان میں سے 500 رہائشی فلیٹس عارضی قیام گاہوں اور 250 یہودی طلباء کے لیے ہاسٹل کے لیے تعمیر کیے جائیں گے۔

خیال رہے کی کچھ ہی عرصہ پیشتر اسرائیلی حکومت نے غرب اردن میں دو ہزار چھیاسی مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی

حالیہ چند ایام کے دوران اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی شہروں میں بڑے پیمانے پر یہودی آباد کاری کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

گذشتہ برس 23  دسمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں  اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کا سلسلہ بند کرے اور پہلے سے تعمیر کی گئی کالونیوں کوختم کرے۔ تاہم صہیونی ریاست پوری ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غرب اردن اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی