چهارشنبه 30/آوریل/2025

باب الاسباط کے باہر اسرائیلی فوج کی کھدائیاں جاری

جمعرات 27-جولائی-2017

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باہر باب الاسباط کے مقام پر اسرائیلی فوج کی جانب سے اراضی کی کھدائی اور قیمتی درختوں کے کٹاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے باب الاسباط کے اطراف میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ان کھدائیوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام باب الاسباط میں الغزالی گراؤنڈ میں کھدائیوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ قابض فوج وہاں پر موجود درختوں کی کٹائی، کھدائی کا سلسلہ جاری ہے۔ چند روز قبل اسرائیلی فوج نے الغزالی چوک کے قریب رہنے والے فلسطینیوں کو چوک کی طرف آنے سے روک دیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی