فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج بدھ کو اسرائیلی فوج کی جان سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اکیس فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عسکر الجدید اور عسکری القدیم اور عموریہ کےمقام پرفلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی کی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے گھروں میں گھس کر نہتے فلسطینیوں کو زدو کوب کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں دو پناہ گزین کیموں میں تلاشی کے دوران محمد قطانی کو حراست میں لے لیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی 10 گاڑیوں نے آلن موریہ یہودی کالونی کے قریب تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل اور انہوں نے قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ادھر نابلس میں اولاد کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کی تلاشی لی۔
عموریہ قصبے میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کی مہم کے دوران 18 سالہ نسیم عبداللہ اور 16 سالہ ایوب عبداللہ کو حراست میں لیا گیا۔
قابض فوج کی جانب سے غرب اردن کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران اکیس فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان کی شناخت محمود سمحان، رأس كركر، رام الله، فارس أبو شرخ، محمد قطناني، مخيم عسكر، بهاء صبيحة، نسيم عبد الله، أيوب عبد الله، ثائر أبو سندس، يمان خشان، فايز أبو ارميلة، وليد حسين البرغوثي، عمر أحمد العمور، نضال علي عفانة، وائل عودة الله، ياسر عودة الله ، أحمد عودة الله ، أمير عودة الله، رأفت عودة الله نسيم عطية عودة الله، فهد عطية عودة الله، أحمد فليفل اور واصف آسيا کے ناموں سے کی گئی ہے۔