سه شنبه 18/مارس/2025

ترک صدر کی امیر قطر سے ملاقات، خلیجی بحران پربات چیت

منگل 25-جولائی-2017

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے گذشتہ روز اپنے دورہ قطر کے دوران دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان جاری تنازع کے حل اور دیگر امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں ترک صدر نے اپنے دورہ ریاض کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی تھی۔ ان ملاقاتوں میں سعودی قیادت سے خلیجی ملکوں کے درمیان جاری بحران پر تبادلہ کیا گیا۔

ترک صدر نے کویت کی مساعی سےخلیجی ملکوں کےدرمیان اختلافات دور کرنے کی سوشوں کا خیر مقدم کیا۔

امیر قطر اور ترک صدر کے درمیان بات چیت میں دو طرفہ دلچسپی کے امور،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدر کےہمراہ قطر کے دورے پرآئے ترک وزیرخارجہ مولود جاویش اوگلو نے الجزیرہ ٹی وی سے بات کرتے کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کا خلیجی ملکوں کے بارے میں موقف واضح ہے۔ وہ یہ کہ پہلے قطر کا محاصرہ مکمل طورپرختم کیا جائے اس کے بعد قطر اور دوسرے ممالک کے مابین پائے جانے والے اختلافات پر بات چیت کی جائے۔

مختصر لنک:

کاپی