فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجکی طرف سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ یہودیآباد کاروں کومقدس مقام کی بے حرمتی کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ آج سوموار کو41 یہودی آباد کار اسرائیلی فوج اور پولیس کی فولپروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہادمذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر یہدھاوے ایک ایسے وقت میں بولے جا رہے ہیں جب دوسری طرف ہزاروں فلسطینی نمازی قبلہاول کی بندش کے خلاف باب الاسباط کے باہر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے قبلہ اول کے محافظوں کو اوراحتجاج کرنے والے فلسطینیوں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور انہیں منتشر کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔