بین الاقوامی علماء اتحاد کے سربراہ اور ممتاز عالم دین الشیخ یوسف القرضاوی نے مسلم اقوام پر زور دیا ہے کہ وہ دفاع قبلہ اول کے لیے مضبوط پالیسی اپناتے ہوئے دفاع اقصیٰ معرکے کا اعلان کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجدا قصیٰ صرف فلسطینیوں یا عرب اقوام کا مسئلہ نہیں بلکہ قبلہ اول پوری مسلم امہ کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے ہے اور ہم سب پر اس کا دفاع فرح ہے۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے کہاعالم اسلام پر زور دیا کہ وہ گھروں میں چھپ کر بیٹھے رہنے کے بجائے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے معرکے کی تیاری کریں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں الشیخ یوسف القرضاوی نے کہا کہ نوجوان، خواتین، زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد، علماء کرام، صحافی اور قانون دان سب قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنے اپنے طور کام کریں۔
انہوں نے قبلہ اول میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر عاید کردہ پابندیوں اور مسجد کے باہر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور مسلمانوں کی توہین قرار دیا۔
الشیخ القرضاوی کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پوری مسلم امہ کا مقدس مقام ہے۔ اس کا دفاع اور حفاظت بھی سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مسجد کے باہر الیکٹرانک گیٹس اور کیمروں کی تنصیب عالمی قوانین، بین الاقوامی اصولوں اور آسمانی مذاہب کی تعلیمات کی صریح خلاف ورزی قراردیا۔
انہوں نے عالم اسلام کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع اور اس پرعاید کردہ اسرائیلی پابندیوں کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کریں۔