جمعه 02/می/2025

اسرائیلی پولیس نے مزدوری کے لیے آئے100 فلسطینی گرفتار کرلیے

ہفتہ 22-جولائی-2017

قابض اسرائیلی پولیس کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف انتقامی اور نسل پرستانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران القدس اور غرب اردن سے شمالی فلسطینی علاقوں میں محنت مزدوری کے لیے آئے ایک سو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکام نے سنہ 1948ء کے علاقوں میں دستاویزات کے بغیر داخل ہونے والے 98 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس ترجمان لوبا السمری نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 98 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا جو بغیر اجازت کے سنہ 1948ء کے عرب علاقوں میں داخل ہوئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے طمرہ سے 22، العفولہ سے 25 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ دیگر فلسطینی بھی شمالی فلسطینی علاقوں سے گرفتار کیے گئے۔ ان میں سے 44 کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

ترجمان نےکہا کہ سال 2016 ء سے شمالی فلسطینی علاقوں میں غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں کے شہریوں کو بغیر پرمٹ کے ملازمت دینے والے 21 تجارتی مراکز بند کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی