چهارشنبه 30/آوریل/2025

ہوشیار رہیں، ٹیکسٹ کا جواب نہ دینے پرطلاق بھی ہوسکتی ہے!

ہفتہ 22-جولائی-2017

کیا کبھی آپ نے اپنی بیوی یا شوہر کے ٹیکسٹ پیغام کو نظر انداز کیا ہے؟ اگر جواب ‘ہاں’ ہے تو ہوشیار ہو جائیں کیونکہ ایسا کرنے پرآپ اور آپ کی بیوی میں علاحدگی بھی ہوسکتی ہے۔

تائیوان میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو اس لیے طلاق دے دی کیونکہ وہ اس کے ٹیکسٹ پیغامات کا جواب نہیں دیتا تھا۔ عدالت میں اس نے پیغام رسانی کی ایپ ‘لائن’ پر بھیجے جانے والے اپنے پیغامات بھی دکھائے گئے۔

ایپ میں یہ نظر آیا کہ شوہر نے اپنی اہلیہ کے ٹیکسٹ پیغامات پڑھے لیکن ان کا جواب نہیں دیا۔ اسے دیکھنے کے بعد جج نے خاتون کے حق میں فیصلہ سنایا۔

کسی کے پیغام کو پڑھ کر جواب نہ دینے کے لیے ‘بلیو ٹكنگ’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ طریقہ یا سہولت واٹس ایپ اور دیگر آن لائن سوشل میڈیا ایپس سے آیا ہے۔

خاندانی امور کی عدالت میں جج نے خواتین کی جانب سے ثبوت کے طور پر پیش کیے گئے پیغامات کو بنیاد بنا کر فیصلہ سنایا۔ جج نے کہا کہ متاثرہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، ایسے میں اسے طلاق کی منظوری دی جاتی ہے۔

جج نے کہا کہ ‘چھ ماہ تک متاثرہ نے اپنے شوہر کو میسجز کیے لیکن انھیں کوئی جواب نہیں ملا۔ ان میں سے ایک پیغام یہ بھی تھا کہ کار حادثے کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔

ایک اور ٹیکسٹ پیغام میں انھوں نے اپنے شوہر کو میسج کیا کہ وہ ایمرجنسی روم میں ہیں، لیکن پھر بھی شوہر نے میسج پڑھنے کے بعد جواب نہیں دیا۔

اگرچہ عورت کے شوہر نے ایک بار ہسپتال آ کر خیریت دریافت کی تھی لیکن جج نے میسج کا جواب نہ دینے کو بنیاد بنا کر طلاق کی اجازت دے دی۔

دونوں کی شادی سنہ 2012 میں ہوئی تھی۔ خاتون کی عمر 50 سال کے قریب ہے جبکہ شوہر کی عمر تقریباً 40 سال بتائی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی