جمعه 15/نوامبر/2024

یمن میں ہیضہ کی وباء سے سے1817 اموات

جمعہ 21-جولائی-2017

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں ہیضہ کی وباء کے نتیجے میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔27 اپریل سے  ملک کی 21 گورنریوں میں  جاری ہیضہ کی وباء سے کم سے کم 1817 شہری موت بھینٹ چڑھ چکے ہیں جب کہ لاکھوں بدستور اس موذی مرض کا شکار ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے زیرانتظام عالمی ادارہ صحت کے مطابق گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہیضہ کی وباء سے  لاکھوں شہری متاثر ہوئے ہیں۔ ہیضہ سے کم سے کم دو ہزار کے قریب یمنی  شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ27 اپریل سے  اب تک یمن میں ہیضہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 1817درج کی گئی ہے جب کہ تین اکھ 62 ہزار500 افراد بدستور اس موذی مرض کا شکارہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں ہیضے کی وباء کا دائرہ بھی روز بہ روز پھیل رہا ہے۔ اس وقت 21 گورنریروں کے 285 ڈاریکٹوریٹ ہیضے کی لپیٹ میں ہیں۔ مشرقی گورنری حضرموت میں بھی دو افراد میں ہیضہ کی تشخیص کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی