ڈھلتی عمر اور بڑھاپے کے جلد آنے کا خوف تو ہرایک کو لاحق ہوتا ہے۔ ماہرین نے بڑھاپے کو جلد ازجلد آنے سے روکنے کے لیے کچھ تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ چونکہ ہر شخص زیادہ سے زیادہ عرصے تک دماغی اور جسمانی طور پرتندرست وتوانا اور جوان رہنا چاہتا ہے۔ اس لیے ماہرین کی پیش کردہ تجاویز کو نظر انداز کرنے کی گنجائش نہیں۔
جرمن سائنسدان اور بڑھاپے پر تحقیقات کرنے والے لایپنٹیز سائنس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کیہ لینھارڈ روڈ وولف کا کہنا ہے کہ قطع نظر اس بات سے کہ آپ کی عمر کتنی ہوگئی ہے اہمیت اس بات کی ہے کہ آیا آپ کا جسم اور خلیات طبی طور پر کس حد تک تندرست ہیں۔ ان کہنا ہے کہ انسان کے جلد بوڑھا ہونے میں 30 فی صد موروثی عوامل اور 70 فی صد طرز زندگی کا کا دخل ہوتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ طبی طور پر بڑھتی عمر کے ساتھ انسان خوف زدہ ہوتا ہے۔ مگر اسے چند کاموں پر زیادہ توجہ دینے سے بڑھاپے کو جلد آنے سے شکست دی جاسکتی ہے۔
اس کے لیے درج ذیل تجاویز اہم ہیں۔
جسم کے وزن کو بڑھنے سے روکیں
تمباکو نوشی سے پرہیز کریں
تواتر اور کثرت کے ساتھ ورزش کریں
آپ کا اسلوب زندگی اور طرز عمل بھی آپ کی طبی جسمانی ساخت پر اثرانداز ہوتا ہے۔