جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن،صحافی سمیت متعدد فلسطینی گرفتار

بدھ 19-جولائی-2017

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ  مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے ایک سینیر صحافی سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے نابلس میں تلاشی کے دوران ’فلسطین پوسٹ‘ کے نامہ نگار 21 سالہ  رضوان قطنانی سمیت چار فلسطینیوں کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

نابلس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں  عبدالرحمان خویرہ، انجینیر ڈیکور مصعب، محمد موسیٰ مرعی اور محمد عدنان الخلیلی کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی گھروں میں تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ کی، خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا اور گھروں میں موجود نقدی اور طلائی زیوار قبضے میں لے لیا۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔ فلسطینی شہریوں کے جوابی حملے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کو سیل کرکے وہاں پر موجود درجنوں افراد کو جن میں قبلہ اول کے محافظ بھی شامل تھے کو حراست میں لے لیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے مسجد کے اقصیٰ کے دروازوں اور مسجد میں موجود سامان کی توڑپھوڑ کی اور نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی