چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کے مفاد میں امریکا اور روس کا شام میں معاہدہ

بدھ 19-جولائی-2017

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف  نے بتایا  ہے کہ روس اور امریکا شام میں سیف زونز کے قیام کے حوالے سے اسرائیل کے مفادات کو زیرغور رکھنے کے خواہاں ہیں۔

دونوں بڑی طاقتیں شام میں بہت سے امور پر اختلاف رکھتی ہیں تاہم اسرائیل کا مفاد دونوں کے درمیان باعث اتفاق رہا۔ لاؤروف کی یہ بات اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے پیرس میں اتوار کو رات گئے دیے گئے بیان کے جواب میں سامنے آئی ہے۔ نیتنیاہو کا کہنا تھا کہ یہ انتظامات شام میں ایرانی وجود کو مضبوط بنائے گا اس لیے اسرائیل اس کی یکسر مخالفت کرتا ہے۔

نیتن یاہو کی جانب سے اعلانیہ اعتراض اسرائیلی وزیر اعظم کی حیثیت سے ایک غیر مانوس امر ہے جو شام کے حوالے سے ماسکو یا واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی ٹکراؤ سے اجتناب کر رہے تھے۔

ماسکو کے مطابق بہت سے امور کا انحصار واشنگٹن میں پیر کو کسی وقت روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور امریکی وزارت خارجہ کے سکریٹری تھامس شینن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے نتائج پر ہے جس میں حالیہ جاری سفارتی اختلاف زیر بحث آئے گا۔

مختصر لنک:

کاپی