چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس: یہودیوں کے لیے مزید 900 گھروں کی تعمیر کی منظوری

بدھ 19-جولائی-2017

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 900 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی اخبارات کے مطابق بیت المقدس میں قائم ’گیلو‘ یہودی کالونی میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے مزید 355 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی  گئی ہے جب کہ ’راموت‘ کالونی میں 250، النبی یعقوب میں 220، بسغات زئیو میں 116 مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے قریب جبل مکبر کے مقام پر 1330 کمروں پر مشتمل ایک بڑے ہوٹل کی تعمیر کے لیے بھی ٹینڈر طلب کئے ہیں۔

اسرائیل کے ہفت روزہ عبرانی جریدے ’یروشلم‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے جبل مکبر میں ہوٹل کے قیام کے لیے جگہ ’شروبر‘ تفریح گاہ کے قریب مختص کی گئی ہے جہاں اس کے قریب ہی ’ارنونا‘ یہودی کالونی بھی قائم ہے۔

مختصر لنک:

کاپی