شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ کے باہرفلسطینی مظاہرین پرپل پڑی

منگل 18-جولائی-2017

قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے باہر نام نہاد سیکیورٹی قدغنیں عاید کرنے کے خلاف بہ طور احتجاج دھرنا دینے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض صہیونی فوج نے وحشیانہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے باب الاسباط کے باہر دھرنا دینے والے فلسطینیوں کو حرم قدسی کی دیواروں سے باہر دھکیل دیا۔ وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے باوجود دسیوں مظاہرین اپنی جگہ پر جمے رہے اور انہوں نے دھرنا ختم کرنے سے انکار  کردیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کے بعد اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں اذان اور نماز کی ادائی پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے الیکٹرانک گیٹ نصب کرنے اور کیمرے لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج ہیں۔ فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں اور نام نہاد سیکیورٹی اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی