یکشنبه 17/نوامبر/2024

’ذلت آمیز پابندیوں کے سامنے جھک کر قبلہ اول میں نہیں جائیں گے‘

منگل 18-جولائی-2017

فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل الشیخ عزام الخطیب نے قبلہ اول کے بیرونی راستوں پر الیکٹرانک گیٹ کی تنصیب کو فلسطینیوں کی توہین قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسرائیل کی ذلت آمیز پابندیوں کے سامنے جھک کر قبلہ اول میں نہیں جائیں گے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے راستوں پر لگائے گئے نام نہاد میٹل ڈیٹکٹر فوری طور پرہٹائے تاکہ فلسطینی شہری آزادنہ اور باعزت انداز میں مقدس مقام میں عبادت کے لیے داخل ہو سکیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عزام الخطیب نے ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ذلت آمیز پابندیاں عاید کرکے انہیں اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کررہا ہے۔ فلسطینی قوم اللہ کے سوا کسی کے سامنے سرنہیں جھکائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے جتنی پابندیاں عاید کی  ہیں انہیں پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔ فلسطینی قوم توہین آمیز انداز میں قبلہ اول میں نہیں جائے گی۔ مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کا کوئی حق نہیں۔ یہ مسلمانوں کا پہلا قبلہ اور دنیا میں تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں ایک فدائی حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مسجد میں نماز اور اذان پر پابندی عاید کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ قابض فوج نے قبلہ اول کے داخلی راستوں پر میٹل ڈیٹکٹر نصب کیے ہیں اور فلسطینیوں کو ان الیکٹرانک دروازوں سے گذرنے پرمجبور کیا جا رہا ہے تاہم فلسطینی شہریوں اور محکمہ اوقاف نے اسرائیلی پابندیوں کو مسترد کردیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی