چهارشنبه 30/آوریل/2025

قبلہ اول میں داخلے کے لیے عاید کردہ اسرائیلی پابندیاں مسترد

پیر 17-جولائی-2017

فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے نصب کردہ الیکٹرانک گیٹس کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے صہیونی انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ فلسطینی قوم قبلہ اول میں آمد روفت کے لیے عاید کردہ صہیونی پابندیوں کو قبول نہیں کریں گے۔

 مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر الیکٹرانک گیٹ لگائے گئے اور فلسطینیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کے لیے ان ’واک تھرو گیٹس‘ سے گذر کر اندر جائیں۔ تاہم فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی حکام کے اس اقدام کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور مسجد میں اندر جانے کے بجائے باب الاسباط کے باہر ہی ظہر کی نماز ادا کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے ایک عہدیدار نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ انہوں نے اجتماعی طور پر اسرائیلی انتظامیہ کی نئی پابندیوں کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہریوں نے واک تھرو گیٹس سے قبلہ اول میں داخل ہونےسے انکار کردیا اور باب الاسباط کے باہر ہی نماز ادا کی۔

نماز ظہر کی ادائی کے بعد فلسطینی شہریوں نے قبلہ اول کے حق اور اسرائیلی پابندیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مختصر لنک:

کاپی