جمعه 15/نوامبر/2024

اسلامی جہاد کے رہ نما اور القدس بریگیڈ کے بانی انتقال کر گئے

پیر 17-جولائی-2017

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہ نما اور جماعت کے عسکری ونگ ’سرایا القدس‘ [القدس بریگیڈ] کے بانی الحاج محمود الحیلہ المعروف ابو ھنادی گذشتہ روز انتقال کر گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ابوھنادی کے انتقال پر اسلامی جہاد، القدس بریگیڈ اور فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

القدس بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اپنے ایک سرکردہ عسکری رہ نما سے محروم ہوگئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوت ہونے والے رہ نما الحاج محمود عبد ربہ یوسف الحیلہ نے پوری زندگی جہاد فلسطین میں گذاری۔ اسلامی جہاد، القدس بریگیڈ اور فلسطینی قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
خیال رہے کہ یوسف الحیلہ المعروف ابو ھنادی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے بانی ارکان میں شمارہوتے تھے۔ انہوں نے طویل عرصے تک صہیونی ریاست کے خلاف جدو جہد جاری رکھی۔ انتقال سے قبل وہ طویل عرصہ علیل رہے۔

القدس بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ابوھنادی کے انتقال سے فلسطینی مزاحمتی قوتیں ایک عظیم اور مخلص رہ نما سے محروم ہوگئی ہیں۔ القدس بریگیڈ اپنے بانی رہ نما کی ہدایت اور طریقے پر چلتے ہوئے اسرائیلی دشمن کے خلاف جدو جہد جاری رکھے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی