فلسطین کی ایک عدالت کی طرف سے زیرحراست ایک سیاسی کارکن کی فوری کے احکامات کے باوجود صدر محمود عباس کے ماتحت ملیشیا نے شہری کی رہائی سے انکار کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت عباس ملیشیا نے سابق اسیر الشیخ معرعوف ابو فارہ کو جیل سے رہا کرنے سے انکار کردیا ہے حالانکہ عدالت نے الخلیل شہر کے صوریف قصبے کے رہائشی الشیخ ابو فارہ کی فوری رہائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس حکام ابو فارہ کی رہائی میں رکاوٹ ہیں۔ عدالتی فیصلے کے باوجود ابو فارہ کو اریحا جیل میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے حال ہی میں الشیخ ابو فارہ کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا مگر عباس ملیشیا نے عدالتی فیصلے کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتے ہوئے ابو فارہ کو مسلسل حراست میں رکھا ہوا ہے جہاں انہیں وحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔