چهارشنبه 30/آوریل/2025

یوسف القرضاوی کی بیٹی اور داماد کی مدت حراست میں توسیع

جمعہ 14-جولائی-2017

مصر کے پراسیکیوٹر جنرل نے سرکردہ مصری نژاد قطری مذہبی رہ نما علامہ یوسف القرضاوی کی صاحبزادی علاء القرضاوی اور ان کے شوہر حسام الدین خلاف کی مقدمہ 316 کے تحت جاری تحقیقات کے لیے مزید پندرہ دن تک پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ملزمان کے وکیل احمد ابو العلا ماضی نے بتایا کہ اپوزیشن جماعت الوسط کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور یوسف القرضاوی کے داماد کو ان کی اہلیہ سمیت 15 دن تک پولیس کی تحویل میں زیرتفتیش رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دونوں پر کالعدم مذہبی سیاسیی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق اور جماعت کی سرگرمیوں میں  ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مصر میں حکام نے دو ہفتے قبل معروف مذہبی اسکالر اور دہشت گردی کی فہرست میں شامل شخصیت یوسف القرضاوی کی بیٹی علا القرضاوی اور داماد حسام الدین خلف کو گرفتار کیا تھا ۔ یہ گرفتاری اُس وقت عمل میں آئی جب دونوں افراد شمالی ساحل پر مصر کے ایک سیاحتی مقام پر موجود تھے۔

قرضاوی کی بیٹی اور داماد کو تحقیق کے لیے اسکندریہ شہر کی استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ دہشت گرد جماعت میں شمولیت اور الاخوان المسلمین کی فنڈنگ اور سپورٹ کے الزامات ہیں۔ استغاثہ نے علا اور اس کے شوہر کو پوچھ گچھ کے واسطے 15 روز تک حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ پندرہ روز کے بعد ان کی مدت حراست میں مزید پندرہ دن کی توسیع کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی