چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسلح جدو جہد پرنظرثانی کے مطالبات ناقابل قبول ہیں:الزھار

جمعہ 14-جولائی-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست پر طاقت کا جنون سوار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم آزادی کے لیے مسلح جدود جہد جاری رکھے گی۔ قوم اور حماس مسلح تحریک آزادی اور مزاحمت سے دست برداری کا کوئی مطالبہ قبول نہیں کریں گے۔

 مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں پوزیشن ہولڈرطلباء طالبات کے اعزاز میں اسلامک بلاک کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر الزھارنے کہا کہ اسرائیلی دشمن کے ساتھ بات چیت کا ڈھونگ رچانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دشمن اپنے تمام وسائل کے ذریعے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس قضیہ فلسطین کے کسی تصفیے کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ مسلح جدو جہد سے دست بردار ہوگی۔

ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطین کو جس طرح کے حالات کا سامنا ہے اس کا تقاضا ہے کہ ہم قضیہ فلسطین پر کسی قسم کا تصفیہ قبول کرنے سے انکار کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا فلسطین مقبوضہ ہے اور فلسطین قوم وطن عزیز کے ایک ایک چپےکو دشمن سے آزاد کرانے تک جدو جہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین مذاکرات سے آزاد نہیں ہوگا۔ فلسطینی قوم کو مسلح مزاحمت سمیت تمام محاذوں پر جدو جہد جاری رکھے۔

ڈاکٹر الزھار نے فلسطین میں طلباء کی تعلیم تربیت میں حماس کے طلباء ونگ اسلامک بلاک کی مساعی کی تعریف کی اور فلسطینی طلباء پر تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے اور تمام پیشہ وارانہ شعبوں میں مہارت تامہ کے حصول پر زور دیا۔

حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ دینی، اخلاقی اورقومی سمیت کسی بھی پہلو سے فلسطینی قوم اپنے وطن کی ایک بالشت سے بھی دست بردار نہیں ہوگی۔ ارض فلسطین سے دستبردار ہونے والوں کےہاتھ کاٹ دیے جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی