اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مسجد اقصیٰ میں فدائی حملے میں دو صہیونی پولیس اہلکاروں کو جہنم واصل کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر تین فلسطینی نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں دشمن پر فدائی حملہ صہیونی ریاست کے جرائم کا فطری رد عمل ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں آج جمعہ کے روز ہونے والا فدائی حملہ انتفاضہ القدس کے تسلسل اور فلسطینی قوم کی جانب سے مزاحمت کی پش پناہی کا واضح ثبوت ہے۔
خیال رہے کہ آج جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج پرحملہ کرتے ہوئے تین فلسطینی نوجوان دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے تھے۔ فدائی حملے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔