چهارشنبه 30/آوریل/2025

ٹریفک حادثے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک

جمعہ 14-جولائی-2017

جنوبی فلسطینی علاقے ایلات میں اسرائیلی فوج کے ایک ٹرک کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کم سے کم دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ کے مطابق شاہراہ 12 پر ایک فوجی کیمپ کے قریب فوجی ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق فوج کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کو وہاں سے ایمبولینسوں کی مدد سے نکالا۔

ٹی وی کے مطابق مصر کی سرحد پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے بعد سرحد پر بھاری تعداد میں فوجی نفری تعینات کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی