چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ توانائی بحران ختم کرنے کی کوششیں جاری: یو این معاون

بدھ 12-جولائی-2017

اقوام متحدہ کے خصوصی معاون برائے مشرق وسطیٰ امن عمل نکولائی ملادینوو کا کہنا ہے کہ غزہ کے توانائی بحران کو حل کرنے کے لئے مختلف فریقوں کے ساتھ کوششیں جاری ہیں کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

غزہ میں قطری سفیر محمد العمادی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ملادینوو نے قطر کے ساتھ کام مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے شہریوں کی زندگی میں مزید خرابیاں پیدا ہونے سے روکنے کے لئے کام کرنا ہوگا۔

ملادینوو کے مطابق غزہ کو مصر سمیت تمام فریقوں کی مکمل حمایت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مصر کی جانب سے غزہ کے واحد بجلی گھر کو تیل کی فراہمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ صرف یہ فیصلہ کافی نہیں ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رکھی تو 2020ء تک غزہ ناقابل رہائش بن جائے گا۔

اس موقع پر قطری سفیر محمد العمادی کا کہنا تھا کہ قطر میں اندرونی بحران کے باوجود غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل کے علاوہ غزہ میں نئے منصوبوں کا افتتاح بھی کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی