قابض اسرائیلی حکام نے الخلیل شہر کے شمال میں موجود قصبے الشیوخ میں دو فلسطینی گھروں کی تعمیر کو فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے دو گھروں کی تعمیر کرنے والے مالکان کو بغیر لائسنس تعمیر کرنے کے الزام میں تعمیر روکنے کا نوٹس جاری کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں سال 2016ء کے دوران 1023 فلسطینی گھروں کو مسمار کردیا تھا۔
اسرائیلی حکام اسرائیل کے زیر تسلط علاقہ ‘سی’ میں فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ فلسطینی شہریوں کو علاقے سے باہر نکالا جائے۔