جمعه 15/نوامبر/2024

برطانیہ، اسپین نے القدس میں آبادکاری منصوبوں کی مذمت کردی

منگل 11-جولائی-2017

برطانوی وزیر برائے امور مشرق وسطیٰ ایلسٹر برٹ نے اسرائیل کی جانب سے بیسکات زئیف، رامات شلومو اور راموت بستیوں میں 1600 ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی مذمت کردی ہے۔

برٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکام کو مشرقی بیت المقدس میں مزید ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا تاکہ امن عمل کو نقصان پہنچانے والے اقدام کا امکان کم ہوجائے۔

اس موقع پر اسپین کی وزارت خارجہ نے بھی اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلوں کی مذمت کی۔

اسپین کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی اراضی اور بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کے منصوبوں کی وجہ سے دو ریاستی حل کو خطرات درپیش ہیں۔

اسرائیل کی بیت المقدس بلدیہ نے پچھلے ہفتے کے دوران یہودی بستیوں میں توسیع کے منصوبوں کی توثیق کردی تھی۔

بلدیہ کے ایک ترجمان نے عبرانی میڈیا ذرائع کو بتایا کہ بلدیہ نے بیسکات زئیف، راموت، گیلو اور نیوو یاکوف میں 800 ہائوسنگ یونٹس اور بیت المقدس کے فلسطینی علاقوں میں 114 یونٹس کی تعمیر کا اعلان کردیا ہے۔

اسرائیل کی بلڈنگ اور پلاننگ کمیٹی کی جانب سے رواں ماہ کے آخر تک 6000 ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کی منظوری کے خدشات موجود ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی