چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر جانے والے حماس وفد کی غزہ واپسی

منگل 11-جولائی-2017

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے روحی مشتھی کی سربراہی میں مصر جانے والا وفد اپنا ایک ہفتے کا دورہ قاہرہ ختم کرکے رفح کراسنگ سے واپس غزہ پہنچ گیا ہے۔

اس وفد میں غزہ حکومت کی انتظامی کمیٹی کی ایک ٹیکنیکل ٹیم کے ارکان پر مشتمل تھی، جس میں وزارت داخلہ، صحت، معیشت اور خزانہ کے نمائندے شامل تھے۔ اس وفد کا مقصد مصری حکام کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی تکمیل کے لئے راہ عمل پر بات چیت کرنا تھی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران سرحدی سیکیورٹی، رفح کراسنگ، بجلی اور توانائی کے ذرائع کی ترسیل سمیت کئی اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی