شنبه 03/می/2025

اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاری منصوبے ختم کرے: فرانس

منگل 11-جولائی-2017

فرانسیسی انتظامیہ نے قابض اسرائیلی حکام کی جانب مشرقی بیت المقدس میں 1500 سے زائد غیر قانونی ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ فرانسیسی حکومت آئندہ دنوں میں مزید تعمیری منصوبوں کی منظوری کی خبروں کے حوالے سے بھی بہت پریشان ہے کیوںکہ ایسے فیصلے دو ریاستی حل کو شدید خطرات لاحق کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل 5 جولائی کو فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آغاز سے یہودی بستیوں کی تعداد بہت بڑھ چکی ہے اور ایسے فیصلوں کی وجہ سے منفی تاثر جاتا ہے جو کہ فریقین کے درمیان اعتماد کو ٹھیس پہنچائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی