غزہ کی فلسطینی جماعتوں نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور ان کی رام اللہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے بدحال شعبہ صحت کو سیاسی کھیل کا حصہ بنانے کی بجائے اس کو غیر جانبدار رہنے دیں۔
فلسطینی جماعتوں نے یہ بات غزہ کے الشفاء ہسپتال کی انتظامیہ سے ملاقات کے بعد کی جانے والی نیوز کانفرنس میں کی۔
اسلامی جہاد کے رہنما خالد البتیش نے باقی تمام جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے محمود عباس اور ان کی حکومت کے وزیر اعظم رامی الحمداللہ کو غزہ میں شعبہ صحت کی بدتر حالت کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
بتیش نے محمود عباس اور الحمداللہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے شعبہ صحت کو سیاسی کھیل کا حصہ بنانے سے باز رہیں اور ان پر زور دیا کہ وہ شعبہ صحت کو غیر جانبدار رہنے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ "غزہ اور مغربی کنارے کے عوام کا ایک ہی مقدر اور مستقبل ہے اسی لئے غزہ کے مریضوں خصوصا کینسر اور گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کو کسی سیاسی مخامصے کی قیمت ادا کرنی نہیں چاہئیے ہے۔”