جمعه 02/می/2025

فلسطینی اتھارٹی غزہ میں تیل فراہمی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے: حماس

پیر 10-جولائی-2017

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے  ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ رام اللہ میں محمود عباس کی سربراہی میں کام کرنے والی فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کے بجلی گھر کو تیل کی فراہمی کو روکنے کی کوششیں غزہ پر اجتماعی سزا مسلط کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔

حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں حازم کا کہنا تھا کہ "محمود عباس کی جانب سے حماس کے یحییٰ السنوار کی سربراہی میں مصر جانے والے وفد کے مصری حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی وجہ سے غصے کا اظہار یہ ثآبت کرتا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی دونوں ہی غزہ پر محاصرے کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمود عباس کی جانب سے مصر کے ساتھ معاہدوں کو روکنے کے لئے متسلسل اور منظم کوششوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اپنے ذاتی مفادات کی خاطر قومی غداری کی مرتکب ہورہی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حماس کی قیادت اس بحران کے حل کے لئے تمام کوششیں کررہی ہے اور محاصرے کو مزید نرم کرنے کے لئے مصر میں موجود خیر خواہوں سے رابطے میں ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی