چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے سمندری پانی میں آلودگی بڑھنے کے خدشات

پیر 10-جولائی-2017

غزہ کی ماحولیاتی اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بجلی کی کمیابی کی وجہ سے سمندر میں گندا پانی پھینکا جارہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کا سمندری پانی آلودہ ہوجائے گا۔

غزہ میں ماحولیاتی تحفظ کے محکمے کے ڈائریکٹر بہاء الدین الآغا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ غزہ کے بجلی بحران نے تمام ماحولیاتی شعبوں کو یکساں طور پر متاثر کیا ہے۔

آغا کے مطابق غزہ کے ساحل سمندر کا آدھا حصہ گندا پانی سمندر میں پھینکنے کی وجہ سے آلودہ ہوچکا ہے۔ غزہ میں بجلی کی غیر موجودگی کی وجہ سے ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں چل پارہے ہیں جس کی وجہ سے سیوریج اور دوسرا گندا پانی سمندر میں بغیر صاف کئے ڈال دیا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں پانی کو صاف کرنے کے پانچ پلانٹس ہیں جن میں سے چار پانی کی صفائی کرکے پانی کو سمندر میں پھینکتے ہیں جبکہ پانچواں پلانٹ پانی کی صفائی کے بعد یہ پانی علاقے کے پانی کے ذخیروں میں ڈالتا ہے۔ ان تمام پلانٹس کو بجلی کی بندش کی وجہ سے گندا پانی چھوڑنا پڑ رہا ہے جو کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی